سرینگر: مقبوضہ جموںوکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)کے جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے خلاف چھاپے جاری ہیں ،این آئی اے نے آٹھ مقامات پر چھا پوں کے دورا ن مزید دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔
این آئی اے کے ترجمان نے سرینگر میں کہا کہ ادارے نے سرینگر، سوپور اور بارہمولہ اضلا ع میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے ۔ انہوںنے کہا کہ چھاپوں کے دوران عامر احمد گوجری کو سرینگر جبکہ سعادت امین کو سوپور سے گرفتار کیا گیا۔