بورے والا (صباح نیوز)یوریا کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا,بلیک میں یوریا کھاد کی بوری 2200 سے 2400 میں فروخت ہونے لگی،کھاد کے بحران اور بلیک میں فروخت کے خلاف کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ،لاہور ملتان مین روڈ بلاک کر دی،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی،کسانوں نے کھاد سے بھرا ٹرالر روک لیا،سرکاری ریٹ پر کھاد کی فراہمی کا مطالبہ،
تفصلات کے مطابق بورے والا سمیت ضلع بھر میں یوریا کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا یوریا کھاد کی بوری بلیک میں 2200 سے 2400 میں فروخت ھونے لگی سرکاری نرخوں پر کھاد نہ ملنے کے خلاف کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا کسانوں نے کھاد سے بھرا ٹرالر روک کر لاہور ملتان روڈ مکمل بلاک کر دی کرتے ھویے بورے والا ملتان روڑ بلاک کر دیا
اس موقع پر مقامی کسانوں محمد علی،محمد شریف اور دیگر نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ کی چشم پوشی سے یوریا کھاد بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہے حکومتی ریٹ 1768 پر کسانوں کو کہیں سے بھی کھاد میسر نہیں کھاد ڈیلرز نے یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی کر کے مارکیٹ میں قلت پیدا کردی اور یہ ڈیلر اب بلیک میں کھاد فروخت کر کے کسانوں کو لوٹ رہے ہیں جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کو سرکاری نرخوں پر کھاد کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جا سکی گندم کی ہزاروں ایکٹر زیر کاشت فصلیں بروقت کھاد نہ ملنے سے تباہ ہو رہی ہیں کسانوں نے وزیر اعلٰی پنجاب سے اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے