کوئٹہ(صباح نیوز)میر جان محمد جمالی بلا مقابلہ بلوچستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے۔سپیکر بلوچستان اسمبلی کی خالی نشست کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی نے سینئر رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی کو نامزد کیا تھا جو بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔
میر جان محمد جمالی کا شمار صوبے کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا ہے، وہ 1998 میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے منصب پر فائز رہے ہیں جبکہ 2006 میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، میر جان محمد جمالی 2013 میں سپیکر بلوچستان اسمبلی کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔
سپیکر بلوچستان کی نشست عبدالقدوس بزنجو کے استعفے کے بعد خالی ہوئی، عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ روز وزیراعلی بلوچستان کے منصب کا حلف لیا۔