ڈالر مزید36پیسے سستا، 171 روپے 90 پیسے کا ہو گیا


کراچی(صباح نیوز)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری  ہے اورامریکی ڈالر مزید 36 پیسے سستا ہو گیا۔

انٹر بینک مارکیٹ کا آغاز ہوا تو ڈالر 172روپے 26پیسے پر تھا لیکن مارکیٹ کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا اورایک امریکی ڈالر 36 پیسے سستا ہو کر 171 روپے 90پیسے کا ہو گیا۔