میر عبدالقدوس بزنجو وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب


کوئٹہ(صباح نیوز)میرعبدالقدوس بزنجو 39ووٹ حاصل کر کے وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے۔

میرعبدالقدوس بزنجو آج شام کو بطور وزیر علیٰ بلوچستان عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا ان سے عہدے کاحلف لیں گے۔

ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی بابر موسیٰ خیل کی زیر صدار ت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس کے دوران 46اراکین موجود تھے جنہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

میر عبدالقدوس بزنجو کو 39ووٹ ملے۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اراکین اسمبلی نے میرعبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔