حکمران اساتذہ پر بھی اپنی مرضی مسلط کر رہے ہیں، خواجہ آصف


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما خواجہ آصف احتجاجی اساتذہ سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچ گئے۔

مظاہرین سے خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ مہنگائی سے جان چھوٹنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ عمران خان سے جان چھوٹ جائے، حکمران ملک کی طرح اساتذہ پر بھی اپنی مرضی مسلط کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قلم کی جنبش سے سولہ ہزار بندوں کو بے روزگار کر دیا، یہ لوگ کہاں جائیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے سرکاری اسکول و کالجز میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے معاملے کے خلاف وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں تیسرے روز تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔