صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے پاس 3 بلوں کی منظوری دے دی


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علو  نے  پارلیمنٹ سے پاس شدہ 3 بلوں کی منظوری دے دی، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز  ، ٹریڈ آرگنائزیشنز  اور تشدد اور زیرِ حراست موت ترمیمی بلز ایکٹ بن گئے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علو  نے  پارلیمنٹ سے پاس شدہ 3 بلوں کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے ٹریڈ آرگنائزیشنز (ترمیمی) بل 2022  کی توثیق کر دی۔  اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز(ترمیمی) بل ، 2022   بھی منظور کر لیا۔ صدر مملکت نے تشدد اور زیرِ حراست موت(انسداد اور سزائوں) کا بل ، 2022  بھی منظور کر لیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ۔ منظوری کے بعد تینوں بل پارلیمان کے ایکٹ کی صورت اختیار کرگئے۔