راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، آرمی ایئر ڈیفنس کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے موجودہ دور کی جنگ میں ائیر ڈیفنس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی آرمی ایئر ڈیفنس کے تربیتی معیار کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے موجودہ دور میں جنگ میں ایئر ڈیفنس کی اہمیت اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر جدید ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی تربیت اور اپ گریڈیشن کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ قبل ازیں آرمی ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز آمد پر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔