لانگ مارچ ،پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے سے روک دیا


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے سے روک دیا ۔پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ پانچویں روز میں داخل ہوگیا ۔

پارٹی کی جانب سے 4نومبر کو راولپنڈی جبکہ 5نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن صورت حال یہ ہے کہ لانگ مارچ سیالکوٹ تک بھی نہیں پہنچا۔لانگ مارچ کی رفتار کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی قیادت نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے سے روک دیا ہے۔

پی ٹی آئی قیادت نے کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ جمعے کو اسلام آباد پہنچنا ممکن نہیں، اس لئے وہ وفاقی دارالحکومت نہیں جائیں، اپنی تیاری پوری رکھیں، اسلام آباد جانے کیلئے تاریخ کا بعد میں بتایا جائے گا۔