نیویارک:پاکستان نے اقوام متحدہ میں اِس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دیئے جانے تک تنازعہ کشمیر عالمی ادارے کے ایجنڈے پر بدستور موجود رہے گا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عامر خان نے جنرل اسمبلی کی تھرڈ کمیٹی میں لوگوں کے حق خود ارادیت پر مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اِس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیریوں سمیت لاکھوں لوگ غیر ملکی تسلط میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اِن لوگوں کی آئندہ نسلیں اِس ناکامی کی قیمت خون کی صورت میں ادا کر رہی ہیں۔ حق خودارادیت کے لیے جائز جدوجہد کو دبانا سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے نفاذ پر عمل درآمد میں ناکامی کی قیمت غیر ملکی تسلط اور قبضے میں زندگی گزرنے والی نسلیں اپنی جانوں کی قربانی دینے کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وحشیانہ اور پرتشددطریقے سے لوگوں کے حقوق کو دبانا ، ماورائے عدالت قتل، غیر قانونی گرفتاریاں، جبری گمشدگیاں، عصمت دری اور جنسی تشدد، ٹارچر، کرفیو، مواصلاتی بلیک آٹ، شہری آبادیوں کا لاک ڈان، غیر قانونی آبادکاری اور آبادی کے تناسب میں تبدیلیاںسلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
پاکستانی نمائندہ نے کہا کہ حق خودارادیت کا آزادانہ استعمال کیا جانا چاہییاور اسے دہشت گردی سے جوڑ کر اسے مبہم یا داغدار نہیں کیا جانا چاہیے لیکن بین الاقوامی قانون کے ان واضح احکامات کے باوجود لاکھوں افراد غیر ملکی تسلط اور قبضے میں زندگی بسر کر رہے ہیں جو اقوام متحدہ کے چارٹر سے انخراف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں 75سالوں سے کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے اور اس دوران ایک لاکھ کشمیریوں کو قتل کیا گیا جنہیں اقوام متحدہ کے وعدہ کیے گئے اپنے ناقابل تنسیخ حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے دہائیوں سے قبضے کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2019 میں غیر قانونی طور بھارتی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیریوں کو غیر قانونی گرفتار اور اغوا کیا گیا اور انہیں ظلم و بربریت اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا جہاں زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے ہسپتالوں کی کمی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر تشدد، غیر انسانی یا ذلت آمیز سلوک اور غیر قانونی گرفتاریاں، تلاشی و محاصرے کی کارروائیوں کے دوران بچوں سمیت ہزاروں نوجوانوں کو رات کے اندھیرے میں اغوا کیا گیا جن کی کوئی معلومات نہیں ہیں، ہسپتالوں میں ادویات اور عملے کی خطرناک حد تک کمی ہونے کے باعث زیادہ تر افراد اپنی جان کی بازی ہار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت تاریخ کے اس سبق کو نظر انداز کرتا ہے کہ لوگوں کی آزادی کی تڑپ کو وحشیانہ طاقت سے کبھی کچلا نہیں جا سکتا۔بھارت تاریخ کے اس سبق کو بھول رہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کبھی دبایایا کچلا نہیں جا سکتا ہے۔
پاکستانی نمائندہ عامر خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر اس وقت تک رہے گا جب تک کشمیری عوام کو ان کے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول کے لیے سلامتی کونسل کی طرف سے طے شدہ متفقہ طریقہ کار کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے نہیں دیا جاتا۔