سوات کی بیٹیوں نے بہت قربانیاں دی ہیں،عائشہ سید


اسلا م آباد(صباح نیوز)ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے سوات سے آنے والی طالبات کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہماری سوات کی بیٹیاں آئی ہیں۔میں نے بھی سوات کی بیٹی کی حیثیت سے پوری کوشش کی ہے کہ سوات اور ملک کی خدمت کی جائے،تاکہ سوات کی بیٹی سرخرو رہے،کیونکہ سوات کی بیٹیوں نے بہت قربانیاں دی یں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہم پارلیمنٹ میں نہیں ہیں مگر ہماری جدوجہد اس ملک کی ترقی،اس کے  نظریات اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہے ۔جس کے لئے ہم ہر وقت  تیار ہیں۔

طالبات کے وفد نے نیشنل لائبریری آف پاکستان،سینیٹ،نیشنل اسمبلی اور لوک ورثہ کا دورہ کیا۔بعد ازاں الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنے ھونے والے خدمت خلق کے کاموں کی پریزینٹیشن پیش کی۔جسے طالبات نے بے حد سراہا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز صوبہ پنجاب شمالی رخسانہ غضنفر،میڈیا کوآرڈینیٹر پبلک ریلیشنز پاکستان شبانہ ایاز اور اسٹنٹ عطیہ ظفر نے طالبات کو تحائف تقسیم کئے۔