اسلام آباد(صباح نیوز)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے محمد نواز ملک کی قیادت میں آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔ پاکستان کی سازگار کاروباری ماحول، سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے آزادانہ پالیسی ہے۔ آئی ٹی ،مویشی بانی اور معیشت کے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
جبکہ وفد نے کہاکہ کیٹل فارمنگ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں اور پاکستان میں ماڈل مویشی فارم قائم کرنا چاہتے ہیں۔