پنجاب، خیبر پختونخوا میں دھند، موٹر ویز کے متعدد سیکشن بند


لاہور،پشاور(صباح نیوز)پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافے کے سبب موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ، موٹر وے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند  رہی ، سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہو ئی،۔

موٹر وے پولیس کے مطابق یہ اقدام موٹر وے استعمال کرنیوالوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے   ، موٹر وے حکام نے عوام کو دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔