جماعت اسلامی والخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانوں کی خدمت کیلئے پیش پیش ہے ،سیلاب متاثرین کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے، دردانہ صدیقی


کوئٹہ(صباح نیوز) جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطیہ نثار،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثمینہ سعید ،جماعت اسلامی خواتین بلوچستان کی ناظمہ شازیہ عبداللہ،الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کی صدریاسمین اچکزئی ،روبینہ علی نے کہاکہ سیلاب وبارشوں نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے بلوچستان میں پہلے غربت بے روزگاری کرونا اور خشک سالی نے ڈیڑے ڈال رکھے تھے اب رہی سہی کسر سیلاب وبارشوں نے پوری کردی گھریلو خواتین سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ سیلاب کی وجہ سے متاثر ہیں انسانی جانوں کیساتھ مال مویشی کھڑی فصلیں اور ہر چیزسیلاب نے تباہ کردیاہے ۔الخدمت فاؤنڈیشن نے سب سے پہلے اور سب سے بڑھ کر سیلاب متاثرین کو بچانے ،ان کی مددکرنے اور ان کی بحالی کیلئے بہترین کام کیے جماعت اسلامی والخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانوں کی خدمت کیلئے پیش پیش ہے ہم انشاء اللہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے دیانت داری سے حکومتی وسائل استعمال کیے جائیں توسیلاب متاثرین کو بھر پورامداد ملیں گے اورایک بھی متاثرہ فردنہیں بچے گا۔سیلاب متاثرین کیلئے دیانت داری وایمانداری سے کام کرنے والے اللہ کے مخصوص بندے ہیں جس پر اللہ کی خصوصی فضل وکرم ہوگا الخدمت فاؤنڈیشن وجماعت اسلامی کے کارکنوں ورضاکاروں کو اللہ کے ہاں بہترین بدلہ وحصہ ہوگا ۔

 ان خیالات کا اظہارانہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کے زیر اہتمام لیبر کالونی نواں کلی کوئٹہ کے ہال میں بارش وڈیڑھ سوسیلاب ومتاثرہ خواتین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سیلاب سے متاثرہ خواتین نے شرکت کی تقریب میں متاثرین نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ اداکیا کہ بارشوں کے پہلے دنوں سے ہی الخدمت وجماعت اسلامی کے لوگ ہم سے تعاون کر رہے ہیں ۔

متاثرہ خواتین نے کہاکہ الخدمت خواتین ونگ نے ہمیں نقدی کیساتھ راشن اور خیمے بھی دیے ہم الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے مشکور ہیں ۔جماعت اسلامی خواتین ونگ والخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کے خواتین رہنمائوں نے مزید کہاکہ خواتین وتاجروں اور مخیر حضرات نے سیلا ب متاثرین کی امدادکیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کا بھر پور ساتھ دیابلوچستان وملک بھر سمیت دنیاسے الخدمت وجماعت کے پاس امداد آئی ہم نے ملک بھر کی طرح بلوچستان بھرکے سیلاب متاثرین میں دیانت واخلاص اورنیک نیتی سے ہر متاثرہ علاقے گاؤں وشہر جاکر متاثرین تک امدادپہنچائی الخدمت جماعت اسلامی کے ایک ہزار کارکنان ورضاکارآج بھی سیلاب زدہ علاقوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں تیس ہزار خاندانوں نے ہم نے راشن پہنچایا ہزاروں متاثرین کو پینے کا صاف پانی اور علاج ومعالجے کی سہولیات پہنچائی بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم کی جس میں متاثرین کو ہر سہولت مہیا کی گئی ہیں ۔ عوام الناس مخیر حضرات خواتین کوئٹہ کے سیلاب متاثرین غربا ومساکین کی مددکیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کوئٹہ کا ساتھ دیں ۔ مخیر حضرات کے تعاون سے بحالی کے کام میں بھی بہترین وسعت لے آئیں گے