جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں 2 فوجی جوان شہید


راولپنڈی(صباح نیوز)جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران دو فوجی جوان شہید ہوگئے ۔ ایک دہشتگرد مارا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی جوانوں نے فائرنگ کا مئوثرجواب دیا جس سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف مذموم کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہا، علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ٹانک کے رہائشی 29 سالہ نائیک رشید اور لوئر دیر کے رہائشی 22 سالہ سپاہی رسول بادشاہ شہید ہوئے۔