فیصل آباد(صباح نیوز)محکمہ زراعت کی ٹیم نے بچیانہ تحصیل جڑانوالہ میں کھاد ڈیلر کو کھادوں کی اوورچارجنگ پر 10 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ایک کو ذخیرہ کرنے پر سیل کردیا۔
علاوہ ازیں کھادوں کی کنٹرول ریٹ پر فروخت کو ہمہ وقت مانیٹر اور تمام تر ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھا جارہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کھادکے ڈیلرز کی فہرست بھی مرتب کی گئی ہے جنہیں مینوفیکچرز سے کھادوں کی سپلائی فراہم اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔
اس ضمن میں زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے۔