مٹر کی پچھیتی اقسام کی کاشت نومبر سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت


احمدیار(صباح نیوز )  ماہرین زراعت نے مٹر کی پچھیتی اقسام کی کاشت نومبر سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مٹر موسم سرما کی اہم اور مقبول ترین سبزی ہے یہ سبزی لحمیاتی مادے کی وجہ سے بھی خاص اہمیت کی حامل ہے جسے گوشت کا نعم البدل بھی قرار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے شمالی اوروسطی علاقے مٹر کی کاشت کیلئے موزوں ہیں۔