جموں:مقبوضہ جموں و کشمیرکے ضلع ڈوڈہ میں سڑک کے ایک حادثے میں کم سے کم 8افراد جاںبحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈوڈہ سے ٹھاٹھری جانیوالی ایک منی بس ضلع کے علاقے سوئی گواری کے قریب سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے کم سے کم8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متعد د زخمی ہوئے ۔
بعض زخمی افرادکے ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں یا گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں دم توڑنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ ایک پولیس اہلکار نے کہا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے