صدر مملکت نے ایوانِ صدر کے احاطے میں میاواکی جنگل کا افتتاح کردیا


اسلا م آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوانِ صدر کے احاطے میں میاواکی جنگل کا افتتاح کیا،

ایوانِ صدر کے میاواکی جنگل  میں 4 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں،میا واکی صدر مملکت کے گرین پریذیڈنسی اقدام کے تحت  لگایا گیا ہے،

جنگل لگانے کا مقصد زمین کا بہتر استعمال  اور ماحولیاتی آلودگی سے بچا وہے،منصوبے کو ڈرپ آبپاشی کے نظام کے ذریعے پانی کی فراہمی کی جائے گی