کراچی(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ اسماء سفیرنے وطن عزیز مملکت خداداد پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ 14 اگست یوم تشکر ، یوم احتساب اور یوم تجدید عہد کا دن ہے،قدرت نے پاکستانی قوم کو وسائل سے بھرپور خطے سے نوازا ہے، دو قومی نظریے کی بنیاد پر بننے والی مملکت آ ج بھی اسلامی نظام کا تقاضا کررہی ہے،ملک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ایسے میں حکمراں اور عوام تمام تر اختلافات کو بھلا کر آزادی کی نعمت کا حق ادا کرتے ہوئے تعمیر وطن پر توجہ دیںاور اس وطن عزیز کو اس کے نظریے اور مقصد وجود سے ہمکنار کرنے کا عزم کریں ،ملک وقوم کے تمام مسائل کے حل اور بحرانوں سے نجات کا واحد راستہ ہی یہ ہے کہ یہاں اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام کے قیام کو ممکن بنائیں۔