واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے دوبارہ دوحہ میں شروع ہوں گے۔
اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ طالبان سے اگلے ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ طالبان سے مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں انسانی بحران پر بات ہو گی۔امریکی وفد کی قیادت افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ کریں گے۔