کوہستان(صباح نیوز)اپر کوہستان میں لوٹر کے قریب کار کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس کے مطابق حادثہ کا شکار افراد کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔ جاں بحق افراد میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔