مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)فوج کی فول پروف سکیورٹی میں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں کے گروپ نے قابض پولیس کی حفاظت میں بابرکت مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بولنا شروع کر دیا۔
مسجداقصیٰ میں مرابطین کے ایک گروپ نے مسجد کے صحنوں میں نمازِ ظہر ادا کی۔ اس دوران یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے قابض پولیس کی سکیورٹی میں قبلہ اول میں داخل ہو گئے، مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیزحرکات کا ارتکاب کیا گیا۔ آبادکار گروپوں نے مسجد اقصیٰ میں بڑے پیمانے پر دراندازی کرنے اور اس میں تلمودی رسومات ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔