کوئٹہ (صبح نیوز) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پشتونخواکے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی شمولیت کے بغیر دنیا کی کوئی بھی سیاسی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی پشتون ایس ایف پشتون قومی تحریک کا جوان دست و بازو ہے جس کے بغیر پشتون قومی اور سیاسی تاریخ نامکمل ہے عوامی نیشنل پارٹی کی کم وبیش تمام قیادت پشتون ایس ایف سے فارغ التحصیل ساتھیوں کے سپرد ہے لہذا نومنتخب صوبائی کابینہ پشتون نوجوانوں کی علمی اورسیاسی آبیاری میں اپنا فعال کردار ادا کریں اور تنظیمی ڈسپلن کاہرصورت خیال رکھیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ارباب ہاؤس میں پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نومنتخب صوبائی صدرطاہرشاہ کاکڑاورجنرل سیکرٹری سخی دادکاکڑ کی قیادت میں کابینہ اورمرکزی کمیٹی پر مشتمل وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا بھی موجود تھے۔ پشتون ایس ایف کے نومنتخب عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے کسی بھی قوم کی ترقی میں اور سیاسی تحریکوں میں نوجوانوں کا کرداراہمیت کاحامل ہے
انہوں نے کہا کہ پشتون قومی تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کو پشتون ایس ایف کی صورت میں ایک ایسی منظم قومی اورجمہوری تنظیم میسر ہے جو نہ صرف دورجدید کے تقاضوں سے اچھی طرح باخبر بلکہ تنظیمی ڈسپلن سے بھی لیس ہے پشتون ایس ایف نے ہمیشہ پارٹی کے شانہ بشانہ رہ کرقومی تحریک میں اپنا فعال اور منظم کردار ادا کیا پشتون ایس ایف کی تاریخ نہ صرف جدوجہد بلکہ قربانیوں سے بھی عبارت ہے اور پشتون ایس ایف کی تاریخ پشتون نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے
انہوں نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم نے آپ کے کاندھوں پر جو ذمہ داری ڈالی ہے آپ اس کا احساس کریں اور تنظیمیں ڈسپلن کو برقرار رکھتے ہوئے پشتون قومی تحریک اورجاری سیاسی جدوجہدمیں اپنا منظم کردارادا کریں۔