پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور سیاحت کے فروغ کیلئے روابط مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، رانا ثناء اللہ خاں


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر قائم ہیں۔پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور سیاحت کے فروغ کیلئے روابط مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔پاکستان قطر کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون میں مزیداضافہ کریگا۔

پاکستان میں متعین قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان سے  ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان قطر دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت۔ رانا ثناء اللہ خاں کا کہان تھا کہ قطر میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کش ہمارا بہترین اثاثہ ہے۔

اس موقع پر قطری سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اورقطر بہترین دوست ممالک ہیں؛ تعلقات کو مزید مضبوط کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر میں کام کرنے والے پاکستانی ملکی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں۔