شیخوپورہ،سکول وین ٹرین کی زدمیں آگئی، 2طالبات جاں بحق،10زخمی


شیخوپورہ(صباح نیوز) شیخوپورہ میں سریانوالا کے قریب سکول وین ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں2 طالبات جاں بحق اور10 زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ میں سریانوالہ پھاٹک کے قریب سکول وین ٹرین کی زد میں آ نے سے 2طالبات جاںبحق اور10زخمی ہو گئیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،حادثے کے بعد اہل علاقہ اور راہگیروں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ،وین کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ۔

مقامی افراد نے کہا کہ حادثہ پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وین حادثے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس اور جاں بحق طالبات کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔انہوں نے زخمی بچیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی ہدایات بھی جاری کردیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ۔