دکی(صباح نیوز)دکی کی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ ہو گیا، چار کان کن زخمی اور تین بے ہوش ہوگئے۔
محکمہ مائنزحکام کے مطابق دکی کے مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا، واقعہ گزشتہ شب تقریبا 4 بجے پیش آیا۔
چار مزدور کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے جن میں سے تین مزدوروں کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ریسکیو آپریشن کے دوران مدد کرنیوالے مزید چار مقامی مزدور بھی بے ہوش اور زخمی ہوئے انھیں بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔