مہنگی بجلی کا پھندا عوام کے گلے میں لگا کر قومی جرم کیا ، فرخ حبیب


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافرخ حبیب نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کا پھندا عوام کے گلے میں لگا کر قومی جرم کیا ہے۔سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ سچ بتائیں آپ نے مہنگی بجلی کا پھندا عوام کے گلے میں لگا کر قومی جرم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 45امپورٹڈ فیول پر مہنگے بجلی گھر ، بجلی کارخانے سے خریدو یا نہ خریدو ،بجلی کارخانہ بند پڑا رہے پھر بھی اس کاکرایہ ادا کرنا ہے۔فرخ حبیب نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے روزانہ کی بنیاد پر پی ٹی آئی کا کیس سننے کا فیصلہ معطل کردیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

سابق وزیر مملکت نے کہا کہ ایس سی کا 2017میں حنیف عباسی کیس  میں واضح فیصلہ ہے کہ الیکشن کمیشن امتیازی سلوک کئے بغیر تمام سیاسی جماعتوں کے 5سال کھاتوں کی جانچ پڑتال کرے اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ تیار ہو جائے حساب کے لیے۔