تحریک انصاف کی حکومت نے بروقت ایندھن خریدا اور نہ ہی پاور پلانٹس کی مرمت کی ،شہباز شریف


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی حکومت نے پانچ سال میں ملک سے بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نہ ہی بروقت ایندھن خریدا اور نہ ہی پاور پلانٹس کی مرمت کی جس کی وجہ سے موجودہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔

ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ناکارہ پلانٹس کے زریعہ مہنگی بجلی پیدا کر نے سے عوام کو ماہانہ 100ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ہماری حکومت اس مسئلہ کے حل کے لئے کوشاں ہے۔