فیصل آباد؛کھادوں کی ذخیرہ اندوزی پر گرینڈ ایکشن


فیصل آباد(صباح نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان نے کھادوں کی ذخیرہ اندوزی پر گرینڈ ایکشن لیتے ہوئے گودام سے سونا یوریا کھاد کے 500 بیگز قبضہ میں لے کر گودام سیل کرادیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اطلاع ملنے پر محکمہ زراعت کی ٹیم کے ہمراہ ظفر چوک میں گودام کو چیک کیا تو وہاں کھاد کی بوریاں ذخیرہ کرکے مصنوعی مہنگائی پیدا کی جارہی ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے بوریاں قبضہ میں لیکر گودام کو سیل کرادیا۔

انہوں نے کہا کہ قبضہ میں لی گئی بوریاں سرکاری مقررہ نرخوں پر فروخت کرائی جائیں گی۔