کوئٹہ، پولیس وین کے قریب دھماکہ،دوپولیس اہلکاروں سمیت 5زخمی


کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی پہلے سٹاپ میں پولیس وین کے قریب دھماکہ کیاگیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار اور 3 راہ گیر زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

دہشت گردوں کی جانب سے 3 سے 4 کلو دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جسے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی۔