ٹانگ (صباح نیوز)ٹانک میں بنوں روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور تین کمسن بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق اورپانچ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ کا شکار گاڑی ضلع جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے بنوں جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے جاٹکرائی۔ ریسکیو حکام نے حادثہ کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ٹانک منتقل کیا۔
زخمیوں میں مزید دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔