دہشتگردی کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،امیرمقام


پشاور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ  (ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

امیرمقام نے تحصیل خار میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ، پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے عظیم قربانیاں دی ہیں، قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے،پولیس بالخصوص خیبرپختونخوا کے افسروں اور جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قابل فخر اور انتہائی جرات مندانہ کردار ادا کیا ہے۔

فواج پاکستان، رینجرز، ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں، قوم اپنے بیٹوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اللہ تعالی شہدا کو اعلیٰ ترین مرتبے  عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین