باجوڑ(صباح نیوز)باجوڑمیں راغگان ڈیم کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ایس ایچ او قابل شاہک مطابق باجوڑ میں تحصیل خار کے علاقہ راغگان ڈیم کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
شہدا کی لاشیں تحصیل خار ہسپتال منتقل کردی گئیں، شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل عبدالحیان اور کانسٹیبل سراج کے نام سے ہوئی ،دھماکے کی شدت اور آواز سے دور دور تک سنی گئی ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ڈی پی او عبد الصمد خان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا،جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔