مولانا عبدالاکبرچترالی کی والدہ انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ کل چترال میں ادا کی جائے گی


چترال ،لاہور(صباح نیوز) ممبر قومی اسمبلی و جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالاکبرچترالی کی والدہ انتقال کرگئیں،

مرحومہ کی نماز جنازہ کل ( ہفتہ کو) گول دیہہ بروز چترال میں ادا کی جائے گی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ممبر قومی اسمبلی و جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالاکبرچترالی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

منصورہ سے جاری ایک بیان میں جماعت اسلامی کے نائب امراء لیاقت بلوچ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، اسد اللہ بھٹو، راشد نسیم، میاں محمد اسلم، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، نائب قیمین اظہر اقبال حسن، وقاص جعفری، محمد اصغر، بختیار معانی، حافظ ساجد انور و دیگر قائدین نے بھی مولانا عبدالاکبرچترالی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے۔