خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ،اپیلٹ ٹربیونلز تشکیل، نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (صباح نیوز)خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹربیونلز تشکیل دے دیئے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے 18 اضلاع میں 64 اپیلٹ ٹربیونل تشکیل دیئے، اپیلٹ ٹربیونلز میں کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکے گا۔ الیکشن کمیشن نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بطور اپیلٹ ٹربیونل تشکیل دیا۔

خیال رہے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 دسمبر کو شیڈول ہے۔ پہلے مرحلہ میں تحصیل، ویلج اینڈ نیبر ہڈ کونسلزکے انتخابات ہوں گے۔