یاسرعرفات کی برسی پر فلسطینی ریلی پر اسرائیلی فوج کا تشدد،46 زخمی


رملہ (صباح نیوز)مرحوم فلسطینی لیڈر یاسرعرفات کی ویں برسی کے موقع پر مقبوضہ مغرب کنارے کے وسطی شہر رملہ البیرہ میں نکالی جانے والی ایک ریلی پر قابض اسرائیلی فوج نے شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 46 فلسطینی زخمی ہوگئے ،درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

ہلال احمر سوسائٹی نے رپورٹ میں بتایا کہ اس کے عملے نے آنسو گیس سے 26 اور فائرنگ سے 14 زخمیوں کا علاج کیا۔ ان میں سے بعض کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی تھیں جس پر انہیں رملہ کے ہسپتا ل منتقل کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ گرنے، منتشر ہونے اور دیگر کی وجہ سے 6 چوٹیں ریکارڈ کی گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے درجنوں نوجوانوں پر فائرنگ  اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جو بیت ایل یہودی بستی کی طرف مارچ کر رہے تھے۔قابض فوجیوں نے مظاہرین کو گھیرے میں لے کر ان پر گھات لگا کر شیلنگ کی اوران میں سے متعدد کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ۔