ترک صدر کے محل کی تصویر بنانے والا اسرائیلی جوڑا گرفتار


استنبول (صباح نیوز) ترک صدر طیب اردوان کے محل کی تصویر بنانے والے اسرائیلی میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  یک اسرائیلی شہری اور اس کی اہلیہ نے ترک صدرطیب اردوان کے محل کی تصویر کھنیچی اور وہ تصاویر ایک فیملی گروپ کو واٹس ایپ ایپلی کیشن میں بھیجیں، لیکن وہ نہیں جانتی تھیں کہ محل کی تصویر کھینچنا ممنوع ہے ۔چینل نے مزید کہا کہ یہ جوڑا اسرائیل کا رہائشی ہے اور ان میں سے ایک کی سالگرہ کی چھٹی پر ترکی گئے تھے۔

انہیں  ترکی سے واپس آنا تھا۔  ان کی واپسی میں ناکامی سے خاندان کی پریشانی میں اضافہ ہوا۔معاملے کی وضاحت کے بعد اہل خانہ کو معلوم ہوا کہ ان کے خاندان کے افراد کو ترک صدر کے محل کی تصویر بنانے پر گرفتار کیا گیا ۔ وہ تصاویر واٹس ایپ پر خاندان کے گروپ کو بھیجی ہیں اور لکھا ہے کہ گھر کتنا خوبصورت  ہے ۔ امکان ہے کہ بیوی کو معلوم نہیں تھا کہ محل میں فلم بندی کرنا ممنوع ہے۔