بیلا روس نے یورپی یونین کو گیس منقطع کرنے کی دھمکی دیدی


منسک(صباح نیوز) بیلا روس نے یورپی یونین کو گیس منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلا روس اور پولینڈ کی سرحد پر مہاجرین کا بحران شدت اختیار کر گیا،بیلا روس نے یورپی یونین پر الزام لگایا ہے کہ وہ مہاجرین کے بحران کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

روس نے بھی امریکا اور یورپی یونین پر شدید تنقید کی ہے، بیلا روس کی متنازعہ حکومت سے ناراض ہزاروں شہری پولینڈ کی سرحد پر جمع ہوئے، مہاجرین یورپی یونین داخل ہونا چاہتے تھے۔امریکا، برطانیہ، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک نے بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔