رحیم یارخان (صباح نیوز) فوجی فرٹیلائزر کمپنی اور محکمہ زراعت کے اشتراک سے ”سونا کاشتکار کانفرنس”کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمانِ خصو صی وفاقی وزیربرائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایند ریسرچ سید فخر امام تھے۔ اس پروگرام میں ضلع رحیم یار خان کے ترقی پسند کاشتکار وں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مہمانِ خصو صی وفاقی وزیربرائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایند ریسرچ سید فخر امام نے کاشتکار وں کو بتا یا کہ حکومت زرعی مداخل خصو صاً کھادوں کی فراہمی یقینی بنا نے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں کسان کارڈ کے ذریعے سبسڈ ی بھی فراہم کی جارہی ہے۔ مزید برآ ں کھادوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھادوں کا متوازن استعمال فوڈسیکیورٹی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسکے علاوہ ترقی دادہ سفارش کردہ نئی اقسام کی کاشت سے گند م کی فی ایکٹر پیداوار میں خا طر خواہ اضافہ ممکن ہے حکومت پاکستان نے چین کے ساتھ ایک ایم اویوکیا ہے جس کے تحت گندم کی بیماری سے پاک نئی اقسام کے لیے تحقیق کی جائے گی تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر کے ہم خود کفیل ہو سکیں۔
ایف ایف سی کے زونل ہیڈ میا ں ذکاء الدین نے کاشتکار وں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف ایف سی پورے ملک میں سونا کھادیں دپہنچا رہی ہے۔ کھادوں کی تر سیل کا نظام پورے ملک میں موجو د ہے کمپنی اپنے 3500 سے زائد ڈیلر کے ذریعے کھادوں کی تر سیل کر رہی ہے کمپنی اس وقت 5 قسم کے کھادوں کی ترسیل کر رہی ہے جن میں یوریا،ڈی اے پی، ایس او پی، ایم او پی، زنک اور بوران شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی اپنے زرعی خدمات کے شعبے کے توسط سے پورے ملک کے کاشتکار وں تک مفت زرعی خدمات مہیا کر رہی ہے جس میں سب سے اہم زمین و پانی کا مفت تجزیہ ہے۔ انہوں نے کاشتکار وں کو کہا کہ ایف ایف سی کیفیت زرعی خدمات سے بھر پور فائد ہ اٹھائیں۔
ایف ایف سی کے ایگری سروسز آفیسر ندیم اختر نے کاشتکار و ں کو گندم کے پیداواری عوامل کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ بروقت کاشت مناسب آبپاشی جڑ ی بوٹیوں کے انسداد اور ترقی دہ اقسام کی کاشت سے فی ایکڑ پید اوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ ایف ایف سی کے منیجر فارم ایڈ وائزر ی سنٹر محمد زاہد عزیز نے کاشتکاروں کو گندم میں کھادوں کے متوازن استعمال کے بارے میں بتایا۔
انہوں کہا کہ کھادوں کے استعمال کے لیے 4 اصولوں کو مدنظر رکھنا چاہیے ان میں صحیح وقت، طریقہ استعمال، منا سب مقدار اور مناسب کھاد کا انتخاب شامل ہے۔ ریجنل ایگریکلچر ریسر چ انسٹیٹو ٹ بہاولپور کے سینئر سائنٹسٹ ڈاکٹر محمد ارشد بلوچ نے گند م کی ترقی دادہ اقسام کے حوالے سے بتایا۔
ڈائر یکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن بہاولپور جمشید خالد سندھو نے حکومت کی طر ف سے زمینداروں کے لیے مہیا کی گئی سہولیات کے بارے میں بتایا۔
ڈاکٹر مخدوم حسین نے زمینداروں کو زنک کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) ایگریکلچر (ساؤ تھ پنجاب) سید محمد نوید عالم نے بتاتا کہ حکومت پنجاب زمینداروں کے رہنمائی کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے اس حوالے سے کھادوں پر سبسڈ ی بھی مہیا کی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ کسان کارڈ بھی ایک اہم سہولت ہے جس سے کاشتکار مستفید ہو سکتے ہیں انہوں نے ایف ایف سی کی زرعی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کاشتکار ایف ایف سی کی مفت زرعی خدمات سیبھر پور فائدہ اٹھائیں۔ سیمینار میں زراعت سے منسلک تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی