مقبوضہ بیت المقدس ،اسرائیلی آباد کار کی فائرنگ،خاتون زخمی


مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) فلسطین کے مقبوضہ شہر الناصر میں ایک نامعلوم یہودی آباد کار نے فائرنگ کر کے 74 سالہ فلسطینی خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی آبادکار کی جانب سے خاتون کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ اپنے گھر کے باہر بیٹھی تھی۔ شدید زخمی ہونے کے باعث علاج کے لیے رامبام ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی پولیس نے یہودی آباد کاروں کو بچانے کے لیے اس واقعہ کو لین دین کے جھگڑا قرار دینے کی ناکام کوشش کی تاہم زخمی خاتون کے اہل خانہ نے کہا کہ ان کا کسی کیساتھ لین دین کا کوئی جھگڑا نہیں۔ خاتون کو مسلح یہودی آباد کاروں نے گولی ماری اور خود فرار ہوگئے۔قابض اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خاتون پرحملے کے شبہ میں2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔