چین میں برفباری، نظام زندگی متاثر


بیجنگ(صباح نیوز)چین کے شمال مشرقی حصے میں ریکارڈ برف باری ہوئی جس کے باعث نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبے لیائوننگ میں اب تک کی سب سے زیادہ برف باری ہوئی ، کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ ٹرین سروسز بھی متاثر ہے۔ صوبے جیلن اور لیائوننگ میں برفانی طوفان کے ریڈ الرٹ جاری کئے گئے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لیاننگ میں زیادہ سے زیادہ اکیس انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت 14 ڈگری تک گر چکا ہے۔ شمال مشرقی علاقے میں شدید سردی سے بچاو کے لیے حکام توانائی کی پیداواری صلاحیت اور کوئلے کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

برف باری سے متاثرہ علاقوں میں حکام نے بازاروں اور گروسری اسٹورز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سپلائی میں اضافہ کرتے ہوئے سبزیوں کی قیمتیں کم کریں۔