فیروز والا، ٹریفک حادثے میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق


فیروزوالا(صباح نیوز) فیروز والا میں ٹریفک حادثے میں باپ بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیروز والا کے قریب جی ٹی روڈ پر وین نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، حادثے کے بعد شہری جمع ہو ئے تو اسی دوران تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر لوگوں پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں باپ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔لاشیں مریدکے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل منتقل کر دی گئیں۔