کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ ملک وملت کی ترقی کیلئے حکومت واسٹبلشمنٹ کو عوام کی حالت بدلنے پر توجہ دیناچاہیے بھاری سودی قرضوں ،حکومتی سطح پر شاہ خرچیوں ،بدعنوانی سے نجات میں ہی ترقی وخوشحالی ہے ۔بدقسمتی سے حکومت واپوزیشن عوام کے بجائے اپنی اپنی مفادات کیلئے کوشاں ہیں بھاری سودی قرضے لینے والوں کوادائیگی کی کوئی فکرنہیں ۔ریاست بچانے کیلئے عوام کی یشانی ،غربت، بیر وزگاری ،بھاری سودی قرضوں سے نجات ضروری ہے بدقسمتی سے بلوچستان میں حکومتی غفلت ناکامی نااہلی دوسرے صوبوں سے زیادہ ہے ۔یوم پاکستان پر قوم کو عہد کرنا چاہیے کہ ملک بچانے مسائل کے حل اوراسلامی نظام کے قیام کیلئے آئندہ لٹیروں کے بجائے دیانت دارلوگوں کا ساتھ دیں گے جماعت اسلامی ناانصافی ،ظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف اسلامی نظام وجمہوریت کیساتھ ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تمام اضلاع کے مسائل کے حل کے لیے وفاق بلوچستان حکومت کو مل کر کام کرناچاہیے بلوچستان کے دوردرازعلاقے ترقی وخوشحالی کیلئے ترس رہے ہیں کرپشن وکمیشن کی وجہ سے کوئی ترقیاتی منصوبہ بروقت مکمل نہ کام معیاری ہوتاہے۔ بدقسمتی سے حکمرانوں کے فعل قول میں تضادان کی تقریریں وبیانات ہوا میں تحلیل ہوجاتی ہے حکمران واپوزیشن تقاریر وبیانات اچھے دیتے ہیں عمل درآمد نہ ہونے کے برابرہے۔حکمران بلوچستان کے گھمبیر ،سلگتے دیرینہ اجتماعی مسائل فوری حل کریں لاپتہ افرادکو بازیاب ،معدنیات ووسائل یہاں کے عوام پر خرچ کرنے کیساتھ ساحل وبارڈرٹریڈکے ثمرات بلوچستان کے عوام کو دیے جائیں ۔ریکوڈک سیندک سمیت دیگر پراجیکٹس میں عوام کو پوچھنے والاکوئی نہیں سب حکمران ان کے بیرونے آقالے جاتے ہیں بلوچستان کے وسائل بلوچستان پرخرچ کرنے اوریہاں سے لوٹ مار بدعنوانی ختم کرنے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی نے بلوچستان کے تمام اضلاع کے مسائل کو دھرنوں میں اجاگر اوران کے حل کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آوازبلند کیا ہے بلوچستان کے مظلوم عوام نے اسلام وقومیت کے نام پر سیاست وبلند بانگ دعوے کرنے والوں کو آزما لیا مگر مسائل میں کمی کے بجائے بدترین اضافہ ہواہے ۔جماعت اسلامی بدعنوانی سے پاک لیڈرزدیانت دار اور محب دین ومحب عوام ہیں ہر موقع پر عوام نے آزما لیاجماعت اسلامی والے اعلیٰ حکو متی عہدوں پر باربار آیے ہیں الحمداللہ کارکردگی دیانت داری میں سب سے اچھے رہے ہیں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں انشاء اللہ بلوچستان کے مسائل بھی جماعت اسلامی کی جدوجہد جماعت اسلامی کی پلیٹ فارم سے حل ہوگی ۔