آرٹیکل تریسٹھ اے کے تحت ریفرینس سپریم کورٹ کو موقع دے رہا ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 کے تحت ریفرینس سپریم کورٹ آف پاکستان کو یہ موقع دے رہا اے ہے کہ ملک میں جاری ہارس ٹریڈنگ، موقعہ پرستی اور کرپشن کے ڈرامے ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکیں۔

ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے منحرف ارکان نے اپنی جماعت نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا، انھیں سزا دینا اسی طرح اہم ہے جیسے ملک کے غداروں کو دی جاتی ہے۔