کوئٹہ(صباح نیوز)حق دوتحریک کے قائد جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ گوادرکے عوام ماہی گیروں وشہریوں کے حقوق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا گوادرساحل کے ثمرات عوام کو دینے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ساحل پر بھتہ خوری رشوت خوری اور لوٹ مارختم کرکے ماہی گیروں کو کاروبارکا موقع فراہم کیاجائیگا۔ بلوچستان کے عوام کا ساحل وسرحدوں پر تجارت وکاروبارکا حق ہے بدقسمتی سے یہ حق لٹیرے عوام سے چھیننا چاہتے ہیں حق دو تحریک مظلوم عوام ونوجوانوں کی تحریک ہے کہ عوام وشہریوں اورنوجوانوں سے ملکرقوم کو بھتہ خوروں ،لٹیروں اوررشوت خورو ں سے نجات دلائیں گے ۔دھرنے واحتجاج میں رکاوٹ ،جھوٹے وعدوں واعلانات کے بجائے عوام کو ان کے جائز حقوق دیے جائیں ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مظلوم عوام گوادرکے نوجوان وشہری اورتاجر ودکاندار بلخصوص مچھیرے واہل بلوچستان حق دو تحریک کے ساتھ ہیں بلوچستان کے عوام کو ان تحریکوں کی کامیابی سے حق ملیگا حق دوتحریک کی کامیابی ودھرنے کے بعد گوادر کے مچھیروں کوکچھ حد تک آسانی وسہولیت میسرہوگئی ٹرالرمافیازسے کچھ دن نجات کی صورت میں مچھیروں کو کام کرنے کاموقع میسر ہوا۔عوام کے مسائل کا حل حکمرانوں کی ذمہ داری ہے وعدہ خلافی ،یوٹرن کے نام پر دھوکہ دینے کی روش حکمرانوں کو زیب نہیں دیتی ۔جماعت اسلامی اہل بلوچستان کے کمزور آوازکو توانابنانے کیلئے کوشاں ہیں بلوچستان کے عوام کو پینے کاصاف پانی تک میسر نہیں۔منتخب نمائندے غافل ،بدعنوانی عروج پر کوئی پوچھنے والا نہیں ،بلوچستان میں نہ احتساب ہے اور نہ کسی کو رکھوانے والاکوئی ادارہ جس کی وجہ سے بدعنوانی ولوٹ مار میں کمی کے بجائے روزافزوں اضافہ ہورہا ہے۔حق دوتحریک ،جماعت اسلامی مظلوم عوام وپوری قوم کو منظم کر رہی ہے۔