بلوچستان بلدیاتی انتخابات کیس، مطلوبہ تفصیلات دوہفتے میں فراہم کرنے کی ہدایت


اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام تفصیلات دوہفتے میں فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔

الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ دیہی اور شہری لوکل کونسلز کی تفصیلات، کونسل بنانے کا پلان بشمول نقشہ جات اور نوٹی فیکشنز فراہم کیا جائے، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان تمام مطلوبہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کریں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ تمام مطلوبہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو 2 ہفتے میں فراہم کی جائیں، بصورت دیگر الیکشن کمیشن 6 دسمبر سے بلوچستان میں حلقہ بندی کے عمل کا آغاز کر دے گا۔

فیصلے میں ہدایت کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا متعلقہ دفتر بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حلقہ بندی کی منصوبہ بندی شروع کر دے۔