موجودہ سیزن میں حکمرانوں نے چینی میں اضافہ کرکے اپنے چینی مافیا کوتین سو ارب روپے کا فائدہ پہنچایا ،مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)١ میرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ موجودہ سیزن میں حکمرانوں نے چینی میں اضافہ کرکے اپنے چینی مافیا کوتین سو ارب روپے کا فائدہ پہنچایا حکمرانوں کا اصل ہدف پٹرول مافیا،دینی مافیا،گھی مافیااور حکمرانوں کی صفوں میں شامل دیگر مافیازکو فائدہ پہنچاناہے۔

اپوزیشن بھی حکومتی اقدامات ولوٹ مار میں برابر کے شریک  ہے ۔احتساب ادارے بھی ذاتی پارٹی مفادات کیلئے استعمال ہورہے ہیں ملک میں کوئی انصاف عدل نہیں ۔ہرطرف لوٹ مارجاری ہے جماعت اسلامی لوٹ مار ،موروثیت ،فرقہ واریت سے پاک ،ملک گیر منظم عوامی خدمات سے سرشار پارٹی ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ لٹیروں کو قرارواقعی سزاملیں اوران سے قومی دولت برآمدکرکے عوام کی حالت بدلنے پر خرچ کیا جائے احتساب صرف سیاست دانوں کا نہیں ہر لٹیرے کا ہونا وقت کی اہم ضرورت اورترقی وخوشحالی کیلئے ضروری ہے۔

  اپنے بیان میں  انہوں نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں بحرانوں کے خاتمے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوئی ہے کم آمدنی والے خاندانوں کی زندگی مہنگائی کی وجہ سے اجیرن بنادی گئی ہے ۔غرباء ومساکین پرعلاج وتعلیم کے دروازے بند کیے گیے غریبوں کو نہ انصاف مل رہاہے اور نہ ہی روزگار اورتعلیم جس کی وجہ سے غرباء ومساکین جیتے جی مرے جارہے ہیں حکمرانوں نے صرف وعدے کیے کسی وعدے پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی توقعات ان حکمرانوں سے بھی ختم ہوگیے ہیں دوسری جانب موجودہ حکمرانوں میں بھی سابقہ لٹیرے مل گیے جو امیدیں ان حکمرانوں سے تھی وہ بھی سابقہ لٹیرے ساتھ ملانے کی وجہ سے ختم ہوگئی ۔وعدوں بے عمل اعلانات سے کام نہیں چلے ۔

جھوٹ وعدہ خلافی کو یوٹرن کا نام دیکر جان نہیں چھڑائی جاسکتی ۔مافیاز،لٹیروں کو ساتھ ملاکر حکمرانوں نے عوامی امیدیں پر پانی پیردیا دوسری جانب ہر وعدے کے برخلاف کرکے عوامی مسائل ومشکلات اورپریشانیوں میں بدترین اضافہ کرکے موجودہ حکمرانوں نے بھی ناکامی ،نااہلی کا ثبوت دے دیا جماعت اسلامی اقتدارمیں آکر لٹیروں سے قومی دولت برآمد کرکے عوام کی حالت بدلنے پر خرچ کریگی اور لٹیروں کو قرارواقعی سزادیگی جن جماعتوں میں جمہوریت نہیں ،انصاف اور عدل نہیں وہ قوم کو کیاجمہوریت اور کونسی انصاف دیگی جماعت اسلامی ہی حقیقی جمہوری دینی پارٹی ہے جس نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود عوام کی ہر مصیبت وپریشانی میں بھر پور خدمت کی اور جمہوریت کا ہر موقع پر بین ثبوت دیا حکمران طبقہ کسی بھی حوالے سے قوم کو ریلیف نہیں دے رہا مہنگائی بے روزگاری اور بحرانوں ومافیازنے قوم کی زندگی اجیرن بنادی ہے جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات اور پریشانیوں کے دلدل سے نکال لیگی۔

عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ لٹیرو ں ،اسلام ومذہب دشمنوں سے نجات مل سکیں #