پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل کم روشنی کے باعث روک دیا گیا


راولپنڈی(صباح نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل کم روشنی کے باعث روک دیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج شام سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔کینگروز کے اوپنرز  نے ٹیم کو 156 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں عثمان خواجہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 97 رنز پر آٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 271 رنز بنا لیے ہیں، مارنس لبوشین69 اور اسٹیو اسمتھ 24 رنز بناکروکٹ پرموجود ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز 4 وکٹ کے نقصان پر476 رنز بناکر ڈیکلیئر کی تھی۔