لاہور(صباح نیوز)اسرائیلی مصنوعات کی عوامی بائیکاٹ مہم میں تیزی آگئی ،اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم سرکاری سطح پر بھی شروع ہوگئی ،گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر نے گورنر ہاؤس میں اسرائیلی مصنوعات کے استعمال پر پابندی لگادی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے لاہور میں پیپلز پارٹی رہنماؤں راجہ پرویز اشرف، علی گیلانی،چوہدری منظور اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی۔گورنر سردارسلیم حیدر نے کہاکہ جب تک میں گورنر ہوں، گورنر ہاؤس میں تمام غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر پابندی رہے گی۔ ایسی تمام اشیا جن سے اسرائیل اور غیر مسلموں کو مالی فائدہ پہنچتا ہو، ان کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ غزہ کے نہتے مسلمانوں پر ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔